1c800488098026aacf27d3b54434175a XL

تحصیل تنگی کے علاقہ مندنی میں مختلف مارکیٹس اور مساجد میں دھمکی آمیز خط چسپاں

چارسدہ:تحصیل تنگی کے علاقہ مندنی میں نامعلوم افراد کی جانب سے مختلف مارکیٹس اور مساجد میں دھمکی آمیز خط چسپاں،نامعلوم افراد کی جانب سے بند دکانوں پر فائرنگ بھی کی گئی، فائرنگ سے دکانوں کو جزوی نقصان, دکانداروں میں خوف ہراس، خط میں موبائل فونز کی دکانوں کو مکمل بند کرنے کی ہدایت کی گئی،

مزید پڑھیں:  حقوق نہ ملے توچھیننابھی جانتے ہیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

خط کے مطابق مارکیٹس میں خواتین کے آنے پر بھی پابندی لگانے کی ہدایت ہے، خط وارننگ کے مطابق جس نے بھی عمل نہیں کیا اپنے نقصان کا خود ذمہ دار ہوگا، دکانداروں کی جانب سے مندنی میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا، ڈی ایس پی تنگی نے کہا کہ واقع کے تحقیقات کررہے ہیں، دکاندار نہ گبھرائے، جلد ملوث افراد کو گرفتار کیا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، پنڈی روڈ پر فائرنگ سے دو افراد زخمی