ویب ڈیسک: ڈی آئی خان میں فائرنگ سے دو نوجوان جاں بحق ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود آڑہ روڈ پر پیش آیا جہاں فائرنگ کرکے دو نوجوانوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مقتولین آپس میں چچا اور بھتیجا ہیں جبکہ واقعے کی وجہ ذاتی دشمنی بتائی جارہی ہے ۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو ٹراما سنٹر منتقل کردیا جبکہ مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔
