کوئٹہ سے اندرونِ ملک ٹرین سروس

کوئٹہ سے اندرونِ ملک ٹرین سروس 11ویں روز سے معطل رہی

ویب ڈیسک: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے اندرونِ ملک ٹرین سروس 11ویں روز سے معطل رہی، شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ریلوے حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ضلع کچھی میں 11 مارچ کو جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سے ٹرین سروس معطل ہے، اس صورتحال میں اندرونِ ملک جانے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ٹرین سروس کی ممکنہ بحالی کے حوالے سے ریلوے حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس سکیورٹی کلیئرنس کے بعد ہی بحال کی جائے گی۔ یاد رہے کہ جعفر ایکسپریس واقعے کےبعد اندرون ملک ٹرین سروس بند ہے۔ صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے اندرونِ ملک ٹرین سروس 11ویں روز سے معطل رہی، شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت بھیجے جانیوالے کنٹینر سے منشیات برآمد