پراپرٹی خریداری پر ٹیکس شرح 2فیصد

آئی ایم ایف پراپرٹی خریداری پر ٹیکس شرح 2فیصد کم کرنےپررضامند

ویب ڈیسک: پراپرٹی خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، آئی ایم ایف پراپرٹی خریداری پر ٹیکس شرح 2فیصد کم کرنے پر رضامند ہو گیا، تاہم پراپرٹی فروخت کنندہ کیلئے یہ سہولت میسر نہیں، اس ٹیکس میں‌جزوی رعایت ایف بی آر کی درخواست پر خریداروں کیلئے دی گئی ہے، پراپرٹی فروخت کنندگان پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح برقرار رہے گی.
تفصیلات کے مطابق پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف کے درمیان جمعہ کی رات ورچوئل ملاقات ہوئی، اس دوران عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے اصولی طور پر ایف بی آر کی درخواست پر پراپرٹی کی خریداری پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح اپریل 2025 سے 2 فیصد کم کرنے کی جزوی رعایت دینے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے، تاہم فروخت کنندگان پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح برقرار رہے گی۔
آئی ایم ایف کی جانب سئے پراپرٹی خریداروں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے، جبکہ فروخت کنندگان سے یہ ٹیکس بدستور وصول کیا جائے گا۔ ایف بی آر کی درخواست پر رواں ماہ کا ٹیکس ہدف 60 ارب روپے کم کرنے پر بھی آئی ایم ایف نے اتفاق کر لیا ہے.
ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبے کے لیے ایک بڑی اور طویل عرصے سے منتظر پیش رفت میں حکومت نے آئی ایم ایف کو قائل کر لیا ہے کہ وہ خریدار کے لیے ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 2 فیصد کم کرے۔
پاکستانی حکام کا کہنا تھا کہ یہ پیشرفت میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز پر اتفاق رائے اور عملے کی سطح پر معاہدے کی راہ ہموار کرے گی، جس کا امکان ہے کہ اگلے ہفتے تک طے پا جائے گا۔ پراپرٹی پر ٹیکس میں کمی کے معاملے پر ایف بی آر نے آئی ایم ایف سے درخواست کی کہ فروخت کنندہ اور خریدار دونوں پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس میں کمی کی جائے، لیکن آئی ایم ایف نے صرف خریدار کے لیے ٹیکس کی شرح 2 فیصد کم کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
ادھروفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ چل رہا ہے‘سٹاف لیول معاہدے پر اتفاق رائے کیلئے حتمی کوششیں جاری ہیں‘ مذاکرات کی کامیابی میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں‘ جلد اچھی خبر ملے گی ‘بڑھتی آبادی اورموسمیاتی تبدیلی سے معیشت کو شدیدخطرہ لاحق ہے۔’ یاد رہے کہ آئی ایم ایف پراپرٹی خریداری پر ٹیکس شرح 2فیصد کم کرنے پر رضامند ہو گیا، تاہم پراپرٹی فروخت کنندہ کیلئے یہ سہولت میسر نہیں.

مزید پڑھیں:  کینیڈا: بے قابو گاڑی شہریوں پر چڑھ دوڑی، 9 افراد ہلاک