یوم شہادت حضرت علی علیہ اسلام

پشاور، یوم شہادت حضرت علی علیہ اسلام کے حوالے سے سکیورٹی پلان تشکیل

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں یوم شہادت حضرت علی علیہ اسلام کے حوالے سے سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اس دوران امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی پلان کو حتمی تشکیل دے دی ہے۔
اس دن کی مناسب سے تشکیل کردہ خصوصی سیکورٹی پلان میں مرکزی جلوس، مجالس اور تقریبات کے لئے تین سو کے قریب پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ سکیورٹی کو فول پروف بنانے کی خاطر جلوس کے تمام روٹس کا ازسر نو آڈٹ کراتے ہوئے، خصوصی سفارشات کی روشنی میں تھری لیئر سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں، جلوس کے روٹس کی بی ڈی یو اور سنیفر ڈاگز کے زریعے مسلسل سویپنگ کی جائے گی۔
صوبائی دارالحکومت پشاور میں حضرت امام علی علیہ اسلام کی شہادت کے حوالے سے جلوس اور مجالس کی سکیورٹی فول پروف بنانے کی خاطرسی سی ٹی وی کیمروں، ڈرون اور سرویلنس کیمرہ موبائل سسٹم کے زریعے نگرانی کی جائے گی۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں سمیت جگہ جگہ خصوصی ناکہ بندی قائم کر کے چیکنگ کا عمل بھی مزید سخت کردیا گیا ہے۔
سیکورٹی پلان کے تحت شہر میں داخل ہونے والے تمام مشکوک اور مشتبہ افراد کی کڑی نگرانی سمیت تمام سرائیوں اور ہوٹلز میں قیام پذیر افراد کی بھی نگرانی کی جا رہی ہے، ضلع بھر کے تمام داخلی وخارجی راستوں پر سنیپ چیکنگ اور ناکہ بندیوں کا سلسلہ مزید سخت کردیا گیا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے اندرون شہر جاری مجالس، تقاریب اور دیگر جلوسوں کی جانب سے جانے والے تمام راستوں پر بھی سٹی پٹرول، ابابیل اور دیگر پولیس اہلکار موجود ہیں، جبکہ اس دوران ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے بھی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ یاد رہے پشاور میں یوم شہادت حضرت علی علیہ اسلام کے حوالے سے سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو شکست دیدی