ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے محکمہ خزانہ نے محکمہ خزانہ کے 30افسران اور ملازمین کا تبادلہ روکنے کا فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ انتظامی امور کو مراسلہ ارسال کر دیا، جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ بجٹ کی تیاری کےباعث تبادلوں کا فیصلہ منسوخ کیا گیا ہے۔
خیبر پختونخوا کے محکمہ خزانہ کے 30افسران اور ملازمین کا تبادلہ روکنے کا فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ انتظامی امور کو مراسلہ میں آئندہ بجٹ کا حوالے بھی دیا ہے، اور اس کے ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ صوبے کے آئندہ بجٹ کی تیاری کو مد نظر رکھتے ہوئے 30 افسران اور ملازمین کے تبادلوں کا فیصلہ منسوخ کیا گیا ہے۔
