نائجر میں دہشتگردوں کا مسجد پر

نائجر میں دہشتگردوں کا مسجد پر حملہ، 44 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ویب ڈیسک: افریقی ملک نائجر میں دہشتگردوں کا مسجد پر حملہ، اس دوران جہاں ایک طرف 44 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، وہیں متعدد افراد زخمی بھِی ہوئے ہیں۔
وزارت داخلہ کے مطابق نائجر کے دیہی قصبے کوکورو میں مسجد پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا، دہشت گردوں نے یہ حملہ دوپہر میں اس وقت کیا جب لوگ مسجد میں نماز ادا کر رہے تھے۔ اس واقعہ میں دہشت گردوں نے مسجد کو گھیرا اور لوگوں کو نشانہ بنایا، حملہ آوروں نے مقامی بازار اور گھروں کو بھی آگ لگا دی۔
نائجر کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے میں 44 افراد جاں بحق جبکہ 13 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں وززادت داخلہ کی جانب سے حملہ آوروں کو گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔
نائجر کی حکومت نے دہشت گردوں کے حملے میں 44 شہریوں کے جاں بحق ہونے کے بعد 3 دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔ یاد رہے کہ افریقی ملک نائجر میں دہشتگردوں کا مسجد پر حملہ، اس دوران جہاں ایک طرف 44 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، وہیں متعدد افراد زخمی بھِی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد، مسافر بس حادثے کا شکار، دو افراد جاں بحق، 30 زخمی