شن بیت سربراہ کی برطرفی پر

شن بیت سربراہ کی برطرفی پر اسرائیلی سپریم کورٹ اور حکومت آمنے سامنے

ویب ڈیسک: شن بیت سربراہ کی برطرفی کے معاملے پر اسرائیلی سپریم کورٹ اور حکومت آمنے سامنے آ گئَے، عدلیہ کی جانب سے شن بیت سربراہ کی برطرفی روک دی گئی، اس کے ساتھ ہی حکومت اور عدلیہ میں محاذآرائی کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق اسرائیل کی سپریم کورٹ نے اسرائیلی داخلی سلامتی ایجنسی شِن بیت کے سربراہ رونن بار کو برطرف کرنے کا وزیراعظم نیتن یاہو کا حکم معطل کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے رونن بار کو داخلی سلامتی ایجنسی کی سربراہی سے ہٹادیا تھا، اس فیصلے کے خلاف اسرائیلی اپوزیشن اور ایک غیر سرکاری تنظیم نے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی تھی، جس پر عدالت نے عبوری فیصلہ دیا۔
عدالت نے شِن بیت کے سربراہ رونن بار کو برطرف کرنے کا وزیراعظم نیتن یاہو کا حکم اگلی سماعت تک معطل کردیا، عدالت نے 8 اپریل کو کیس بڑے پینل کے سامنے پیش کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
اسرائیلی کے دفاعی ادارے شن بیت سربراہ کی برطرفی کے معاملے پر اسرائیلی سپریم کورٹ اور حکومت آمنے سامنے آ گئَے، عدالت نے نیتن یاہو کا حکم نامہ معطل کر دیا جبکہ کیس بڑے پینل کے سامنے رکھنے کا بھی عندیہ دیدیا۔

مزید پڑھیں:  غیرقانونی مقیم افغانیوں کا پاکستان سے انخلاتیز، مزید3ہزار سے زائِد افغانی لوٹ گئے