بلوچستان کے مسائل کا حل جمہوری

بلوچستان کے مسائل کا حل جمہوری طریقے سے ممکن ہے، نوازشریف

ویب ڈیسک: مسلم لیگ نون کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے بلوچستان کے مسائل کا حل جمہوری طریقے سے ممکن قرار دیدیا، انہوں نے بلوچستان کے موجودہ حالات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جلد دورہ بلوچستان کا عندیہ دیدیا۔
نواز شریف سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، صدر سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن میاں محمد رؤف عطا اور صدر بلوچستان ہائیکورٹ بار نے ملاقات کی۔ اس موقع پر میاں رؤف عطا نے نوازشریف سے درخواست کی کہ سیاسی قائدین اور بلوچستان کے رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پراکٹھا کریں۔
اعلامیے کے مطابق تمام رہنماؤں کو اکٹھا کرنے سے صوبے کے مسائل کےحل پرقومی اتفاق رائے قائم کیا جاسکے گا۔ نوازشریف نے بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر دکھ اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن اقدامات کرنے اور امن کی بحالی کے لیے کردار ادا کرنے کا اعلان کیا۔
بلوچستان کا دورہ جلد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کا حل صرف جمہوری طریقے سے ممکن ہے۔

مزید پڑھیں:  سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت ناساز، لندن میں قیام بڑھادیا