پاکستان اور سعودی عرب میں عیدالفطر

پاکستان اور سعودی عرب میں عیدالفطر ایک ہی روز ہونے کا امکان

ویب ڈیسک: پاکستان اور سعودی عرب میں عیدالفطر ایک ہی روز ہونے کا امکان ظاہر کیا جانے لگا ہے، اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں عیدالفطر 31 مارچ کو ہونے کے قوی امکانات ہیں، کیونکہ چاند کی پیدائش 29مارچ کو ہوگی۔
ماہرین فلکیات کے مطابق سعودی عرب میں 29 مارچ کو چاند نظر آنے کے امکانات نہیں لہٰذا پاکستان اورسعودی عرب میں عیدالفطر ایک ہی روز ہونے کا امکان ہے، یعنی دونوں ممالک میں عید 31 مارچ کو ہونے کے امکانات ہیں، کیونکہ 29 مارچ کو چاند کی پیدائش ہوگی، جبکہ 30 مارچ کو دنیا کے اکثرحصوں میں چاند انسانی آنکھ سے بھی دیکھا جا سکے گا۔
ماہرین کے مطابق 30 مارچ کو چاند صرف اُن علاقوں میں دیکھا جاسکے گا جہاں موسم صاف ہوگا، ابر آلود موسم میں حالات بدل بھی سکتے ہیں، 30 مارچ کو مکہ میں چاند کی عمر 28 گھنٹے 38 منٹ ہوگی اور کراچی میں 30 مارچ کو چاند کی عمر 26 گھنٹے 50 منٹ ہو گی۔ یاد رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب میں عیدالفطر ایک ہی روز ہونے کا امکان ظاہر کیا جانے لگا ہے.

مزید پڑھیں:  چین کیساتھ سپیس ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے خواہاں ہیں، شہبازشریف