غزہ کا واحد کینسر ہسپتال صیہونیوں

غزہ کا واحد کینسر ہسپتال صیہونیوں کے ہاتھوں تباہ

ویب ڈیسک: غزہ کا واحد کینسر ہسپتال صیہونیوں کے ہاتھوں تباہ ہو گیا ہے، ترک فلسطین دوستی ہسپتال نتساریم کوریڈور میں شارع صلاح الدین کے قریب واقع تھا۔ اسرائیلی فوج ماضی میں اس ہسپتال کو شمالی اور وسطی غزہ میں اپنے حملوں کے دوران کمانڈ سینٹر کے طور پر استعمال کرتی رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق 2017 میں اس ہسپتال کو ترکیہ کی 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی امداد سے سے دوبارہ تعمیر کیا گیا، جس کے بعد سے یہاں سالانہ 10 ہزار مریضوں کا علاج کیا جاتا رہا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اسرائیلی فوج نے غزہ جنگ بندی معاہدہ توڑنے کے بعد نتساریم کوریڈور پر دوبارہ قبضہ کرلیا تھا اور شمالی اور جنوبی غزہ کے درمیان اہم سڑک شارع صلاح الدین پر آمد و رفت پر پابندی عائد کردی تھی۔ یاد رہے کہ غزہ کا واحد کینسر ہسپتال صیہونیوں کے ہاتھوں تباہ ہو گیا ہے.

مزید پڑھیں:  عیسائیوں کےروحانی پیشوا پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں چل بسے