ویب ڈیسک: لبنان اور اسرائیل میں نئی جنگ چھڑنے کا خطرہ منڈلانے لگا، فضائی حملوں کا تبادلہ اور ایک دوسرے کو دھمکی آمیز پیغامات کی وجہ سے اسرائیل اور حزب اللّٰہ کے درمیان جنگ بندی بھی خطرہ میں ہے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے دعویٰ کیا جانے لگا ہے کہ لبنان سے فائر کیے گئے 3 راکٹ حملے ناکام بنا دیے، جس کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے جنوبی لبنان کے علاقے یوہمور پر درجنوں فضائی حملے کئے گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل اور لبنان کے درمیان فضائی حملوں سے اسرائیل اور حزب اللّٰہ کے درمیان ہونے والی جنگ بندی کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے، ادھر لبنان کے صدر جوزف عون نے ان حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان میں عدم استحکام اور اسے کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے جنوبی لبنان میں تمام متعلقہ قوتوں پر زور دیا کہ وہ صورتِ حال پر گہری نظر رکھیں اور مزید کشیدگی کو روکنے کے لیے تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
