ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے نئے گوہر نایاب تلاش کرنے کیلئے پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اعلان کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی او او سمیر احمد سید، مشیر چیئرمین پی سی بی عامر میر اور دیگر حکام نے قذافی سٹیڈیم میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اس پروگرام کا مقصد مقامی ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی سکولوں اور کالجوں کی سطح پر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے جا رہا ہے، جس کا مقصد کرکٹ کا فروغ اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے، اس سلسلے میںاگلے ماہ سے رجسٹریشن کا عمل شروع کیا جائے گا۔
چیئرمین پی سی بی کے مشیر نے کہا کہ سکولوں سے انڈر16 تک کی کھیپ ملے گی، اس پروگرام سے گراس روٹ لیول پر کرکٹ میں بہتری آئے گی، ٹرائلز کے بعد میرٹ پر آنے والے بچوں کو ٹریننگ دی جائے گی، کوچز کھلاڑیوں کو پالش کرکے قومی ٹیم کاحصہ بننے میں مدد دیں گے۔
