وزیراعلیٰ کے اعلان کردہ خصوصی پیکیج

وزیراعلیٰ کے اعلان کردہ خصوصی پیکیج میں ہیراپھیری پر 4افراد گرفتار

ویب ڈیسک: تخت بھائی میں وزیراعلیٰ کے اعلان کردہ خصوصی پیکیج میں ہیراپھیری پر 4افراد گرفتار، ان کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔
وزیراعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کی طرف سے رمضان المبارک میں عوام کیلۓ دس ہزار روپے کی خصوصی پیکج میں ہیرا پھیری کرنےکی الزام میں عوامی شکایت پر اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی جنید خالد کی خصوصی تحریری شکایتی حکم پر تخت بھائی پولیس نے چار افراد کو گرفتار کرلۓ۔
گرفتار ہونے والوں میں یاسر ولد اسلم خان سکنہ ٹکر، شاہ سمر ولد گل بادشاہ سکنہ ساڑو شاہ، امتیاز ولد الف گل سکنہ کالو شاہ فضل آباد، نواز ولد نامعلوم سکنہ جھنڈی شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کردۓ گئے۔
ملزمان بعدازاں جوڈیشل مجسٹریٹ سول جج تخت بھائی کے عدالت میں پیش کۓ گۓ، جہاں پر عدالت نے ان کو ڈسٹرکٹ جیل مردان بھیجنے کی احکامات جاری کر دیئے۔

مزید پڑھیں:  امریکا سے تجارتی معاہدے کرنیوالے ممالک کو چین کی وارننگ