یوم پاکستان کل منایا جائیگا

یوم پاکستان کل منایا جائیگا، عاطف اسلم کی آواز میں ملی نغمہ جاری

ویب ڈیسک: بھرپور ملی جوش وجذبے سے یوم پاکستران کل منایا جائیگا، معروف گلوکار عاطرف اسلم کی آواز میں ملی نغمہ جاری کر دیا گیا، جس کے بول میرے محبوب پاکستان ، میری جان پاکستان ہیں۔ یوم پاکستان کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔
یوم پاکستان کل ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا، 23 مارچ کی مناسبت سے آئی ایس پی آر نے نغمہ جاری کر دیا، جس کے بول میرے محبوب پاکستان، میری جان پاکستان ہیں، ملی نغمے کو معروف گلوکار عاطف اسلم نے گایا ہے۔
رواں سال یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر روایتی جوش و جذبہ کے ساتھ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یوم پاکستان پریڈ ایوان صدر کے احاطے میں منعقد کی جائے گی، جس میں تینوں مسلح افواج کے دستے بھرپور شرکت کرینگے۔
23 مارچ یوم پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی صدر مملکت آصف زرداری ہوں گے، جبکہ پریڈ میں مسلح افواج کے دستے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کریں گے۔ اس دن کی مناسبت سے وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں، تمام ڈویژنل و ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں خصوصی پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔
یوم پاکستان کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔
دن کا آغاز مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک و قوم کی سلامتی، خوشحالی کی دعاؤں سے ہوگا جبکہ تحریک پاکستان کے رہنماؤں اور تقسیم برصغیر کی جدوجہد کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے اسلاف کی آخری آرام گاہوں پر پھولوں کی چادریں چڑھائی جائیں گی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر حملہ ہوا تومنہ توڑ جواب دینگے، بیرسٹر علی ظفر