نوشکی میں پولیس موبائل پر حملہ

نوشکی میں پولیس موبائل پر حملہ، 4اہلکار شہید ہو گئے

ویب ڈیسک: بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پولیس موبائل پر حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4اہلکار شہید ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق نوشکی کے علاقے غریب آباد میں پولیس موبائل پرفائرنگ اس وقت کی گئی جب وہ معمول کے گشت پر تھی ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4پولیس اہلکار شہید ہوگئے جن میں ہیڈ کانسٹیبل نذیر احمد، کانسٹیبل منصوراحمد، کانسٹیبل عبد الکریم اور کانسٹیبل عبدالقاہر شامل ہیں۔
قتل کیے جانے والے پولیس اہلکاروں کا تعلق نوشکی کے مختلف علاقوں سے ہے اور اہلکاروں کی میتیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان نے نوشکی میں پولیس موبائل پر حملے اور مزدوروں کے قتل کی مذمت کی اور کہاکہ پولیس اہلکاروں اوربیگناہ مزدوروں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
ان کا کہنا تھاکہ خون بہانے والوں کوبلوچستان میں چھپنے نہیں دیں گے، سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔

مزید پڑھیں:  فلسطینیوں کے حق میں بولنا مہنگا پڑ گیا، سینکڑوں طلبہ کے امریکی ویزے منسوخ