ویب ڈیسک: غزہ میں اسرائیلی حملے جاری ہے ، تازہ بمباری میں حماس کے سیاسی بیورو کے رہنما صلاح البردویل کو اہلیہ سمیت شہید کردیاگیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ کے مختلف حصوں میں شدید بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں گزشتہ روز مزید 34فلسطینی شہید ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حملے میں حماس کے سیاسی بیورو کے رہنما صلاح البردویل اہلیہ سمیت شہید ہو گئے۔
اس کے علاوہ اسرائیل نے جنوبی لبنان کی وادی بیقا میں بھی حملے کیے جس سے شہید لبنانیوں کی تعداد 7 ہوگئی جبکہ لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کا کہنا ہے جنگ بندی پر کاربند ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف مظاہرے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور یرغمالیوں کی واپسی کا مطالبہ بھی کیا۔
ادھر یمن پر امریکی حملے جاری ہیں اور حدیدہ میں بندرگاہ کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
