10ac1f85 4822 4abc b35b 4b9097a57af1

عامرتہکالے تشدد واقعہ:آئی جی پی خیبر پختونخوا سے پشاور میں مقیم افغان قونصل جنرل کی ملاقات

پشاور :انسپکٹرجنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی سے پشاور میں مقیم افغان قونصل جنرل نجیب اللہ احمد زئی نے آج سنٹرل پولیس آفس پشاور میں واقع ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

دونوں نے باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر آئی جی پی نے افغان قونصل جنرل کو کل پشاور میں رونما ہونے والے پولیس تشدد کے افسوسناک واقعے سے تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ قابل اعتراض ویڈیو کے منظرعام پرآنے کے بعد انہوں نے اس کا فوراً نوٹس لیتے ہوئے اس واقعے میں ملوث اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کرنے اور گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ آئی جی پی نے کہا کہ عوام کے جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ ہر قیمت پر کیا جائیگا۔ آئی جی پی نے کہا کہ قانون سے کوئی بالا تر نہیں اور یقین دلایا کہ اس شرمناک واقعے میں ملوث عناصر کو ہر قیمت پر قرار واقعی سزا دی جائیگی۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کاپاکستان کی مشروط مددکا اعلان،اصلاحات پر زور

افغان قونصل جنرل نے اس واقع کا فوری نوٹس اور بھر پور ایکشن لینے پر صوبائی حکومت اور خیبر پختونخوا پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ہمسایہ ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔انھوںنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عزت و احترام پر مبنی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے مشترکہ اقدامات اُٹھائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان کابینہ کی حلف برداری تقریب منسوخ

خیبر پختونخوا افغان مہاجرین کے اتاشی عبدالحامد جلیل اور سیکنڈ سیکرٹری پروٹوکول جوہر بھی اس موقع پر افغان قونصل جنرل کے ہمراہ تھے۔