ویب ڈیسک: پانچ ٹی 20میچز کی سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو بدترین شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی ۔
میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر پاکستان کو 221رنز کا ہدف دے دیا جوقومی ٹیم کے لئے پہاڑ ثابت ہوا ۔
پاکستان کی پوری ٹیم نیوزی لینڈ کی ٹیم کے 220کے جواب میں صرف 105رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔
نیوزی لینڈ کے ٹم سائفرٹ نے 22 گیندوں پر 44 ، فن ایلن نے 20 گیندوں پر 50 اور مائیکل بریس ویل نے 46 رنز کی اننگ کھیلی۔
پاکستان کی بیٹنگ اور بائولنگ مکمل فلاپ رہی ، پاکستان کی طرف سے عبدالصمد نے 44 اور عرفان خان نے 26 رنز بنائے، باقی بیٹر ناکام رہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی نے 4 اور زکرے فولکرز نے تین وکٹیں حاصل کرکے ٹیم کو کامیابی دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔
