ویب ڈیسک: 26نومبر کو ڈی چوک احتجاج کے دوران مبینہ اموات کا مقدمہ وزیراعظم شہباز شریف، وزیرداخلہ محسن نقوی اور دیگر کے خلاف درج کرنے کی درخواست خارج کردی۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج افضل مجوکا نے شہری کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر اندراج مقدمہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم، وزیرداخلہ اور دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کردی۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال 26 نومبر کو سکیورٹی فورسز نے اسلام آباد مظاہرین سے خالی کروایا تھا، آپریشن شروع ہوتے ہی وزیراعلی کے پی علی امین گنڈا پور اور بشری بی بی موقع سے فرار ہوگئیں تھیں اور کارکن بھی بھاگ نکلے تھے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماں نے کارکنوں کی ہلاکتوں کے حوالے سے متضاد دعوے کیے تھے اور آخر میں 12 ہلاکتوں کا دعویٰ کیا تھا۔
