میئر استنبول کی گرفتاری کیخلاف

ترکیہ : میئر استنبول کی گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرے جاری

ویب ڈیسک: ترکیہ میں میئر استنبول اکرم اوگلو کی گرفتاری کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے بدستور جاری ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اکرم اوگلو کی گرفتاری کے خلاف تیسرے روز بھی ترکیے کے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے گئے،جبکہ استنبول اور ازمیر میں مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔
ازمیر میں پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ کی، ربڑکی گولیاں اور پانی کی توپ چلا دی جبکہ 300 سے زائد مظاہرین گرفتار کر لیے گئے۔
دوسری جانب عدالتی دستاویز کے مطابق میئر استنبول نے بدعنوانی سمیت تمام الزامات مسترد کردیے ۔
واضح رہے میئر استنبول کو بدھ کے دن مبینہ بدعنوانی اور دہشت گردی کے الزامات میں حراست میں لیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  افغانستان میں امریکی ہتھیاروں بارے برطانوی میڈیا نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا