ویب ڈیسک: ٹانک میں جوڈیشل حوالات میں ملزم نے مبینہ طورپر خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں رنوال میں عوام کی جانب سے چوری کے الزام میں گرفتار ملزمان میں سے ایک ملزم نے جوڈیشل حوالات میں مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کا تعلق ضلع ہنگو سے ہے زرائع یہ واقعہ کچھ دن پہلے رنوال کے مقام پر ہوا، جہاں عوام نے مبینہ طور پر دو بندوں کو موٹر سائیکل چوری کے الزام میں پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔
بعد میں معلوم ہوا کہ وہ موٹر سائیکل چور نہیں بلکہ سمگلر ہے قبضے سے 15 کلو سے زیادہ چرس موقع پہ پکڑی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے ایک ملزم نے مبینہ طور پر ٹانک جیل میں خودکشی کر لی ہے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئیں ۔
