ویب ڈیسک: پشاورکی انسداد دہشت گردی عدالت نے کالعدم تنظیم کی مالی معاونت کرنے والے د ہشت گرد کو 5سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنا دی ۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت پشاور-III نے تھانہ سی ٹی ڈی مردان کیس میں ایک اہم فیصلے میں کالعدم دہشت گرد تنظیم جماعت الااحرار کے سرگرم رکن خان محمد ولدگل محمد سکنہ میاں گان اینزری یکہ غنڈ کو دہشت گردوں کی مالی معاونت کے جرم کی پاداش میں 5 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنائی۔
جرمانہ ادا نہ کرنے کے صورت میں مزید 06 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔
مقدمے کے مطابق گرفتار ملزم دہشت گرد کالعدم تنظیم جماعت الااحرار کے لئے چندہ اکھٹا کرکے مالی معاونت کرتا تھا۔
پاک فوج کے خلاف نفرت انگیز پمفلیٹ لوگوںمیں تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ تنظیم میں شمولیت کی دعوت نے اور تھانہ سی ٹی ڈی مردان کومتعدد مقدمات میں مطلوب دہشت گرد سیدمحمد،زرمحمد پسران گل محمد ساکنان اینزری میاں گان یکہ غنڈ مہمندکی ہر قسم کی مدد اور پناہ فراہم کرنے کا الزام تھا ۔
ملزم سے مجموعی طور پر 345,500روپے ا ورایک عدد ہنڈا 125 موٹر سائیکل برآمد کیا گیا تھا۔
ملزم رقم شبقدربازار سے بذریعہ ہنڈی حوالہ بھجواتا تھا۔
