ویب ڈیسک: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جنگ افغانستان اور پاکستان کے مفاد میں نہیں ،جامع حکمت عملی کی طرف جانا چاہیے۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ جمعیت مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جنگ پاکستان اور افغانستان کے لئے کسی صورت مفید نہیں ہے ، اگر ہم جنگ کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں تو قدم روک لینا چاہیے جامع حکمت عملی کی طرف جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سے افغانستان جا کر 20سال تک لڑنے والوں سے بندوقیں واپس لینے میں افغان طالبان کو بھی مشکلات ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ اس کام کے لیے وقت چاہیے، اس پراتفاق رائے ہوا تھا، معلوم نہیں آج ہم نے معاملہ کیوں بگاڑ دیا ہے ۔
