پولیس اہلکار پر بم حملہ

باجوڑ میں پولیس اہلکار پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ،بال بال بچ گئے

ویب ڈیسک: باجوڑ کے علاقہ لوئی سم میں پولیس اہلکار پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکا کیا گیا تاہم وہ بال بال بچ گئے۔
رپورٹ کے مطابق ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق نے بتایا کہ حملہ اس وقت کیا گیا جب پولیس کانسٹیبل گوہر موٹر سائیکل پر گھر جارہے تھے۔
ڈی پی او کے مطابق باجوڑپولیس کانسٹیبل کے والد گل شاعلی مرحوم بھی کئی سال قبل بم دھماکے میں شہید ہو گئے تھے۔
ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  67 ہزار عازمین حج غیر یقینی صورتحال سے دوچار