خیبرپختونخوا میں آپریشن کلین اپ

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں آپریشن کلین اپ، دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے آپریشن کلین اپ کرتے ہوئے کمانڈر کلیم اللہ سمیت اہم دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کردیئے ۔
رپورٹ کے مطابق پولیس اور سی ٹی ڈی کی جانب سے دہشت گروں کے خلاف آپریشن کلین اپ کوہاٹ ، ہنگو اور کرک کے پہاڑی علاقوں میں کیا گیا ۔
آپریشن کے دوران کمانڈر کلیم اللہ سمیت اہم دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرتے ہوئے جلا دیا گیا ۔
آئی جی خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آپریشن کلین اپ کا مقصد خیبرپختونخوا سے دہشت گردوں کا خاتمہ ہے،۔
انہوں نے کہا کہ امن و امان میں خلل ڈالنے والے آخری دہشت گرد کو بھی نہیں چھوڑیں گے۔

مزید پڑھیں:  خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں فالج مریضوں کیلئے نئے انجکشن کا استعمال شروع