افسروں اور نوجوانوں کو فوجی اعزازات

مسلح افواج کے 762افسروں اور نوجوانوں کو فوجی اعزازات عطا

ویب ڈیسک: صدرمملکت کی جانب سے مسلح افواج کے 762افسران اور سپاہیوں کوفوجی اعزازات عطا کردیئے گئے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق پاک فوج کے افسران اور سپاہیوں کو دو ستارہ بصالت ،227کو تمغہ بصالت ،82 کو امتیازی اسناد،185 کو آرمی چیف تعریف کارڈ، 23 کو ہلال امتیاز ملٹری ،112 کو ستارہ امتیاز ملٹری اور 133 کو تمغہ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا ۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ستارہ بسالت حاصل کرنے والوں میں لیفٹیننٹ کرنل محمد عملی شوکت شہید، سپاہی صوبان مجید بلوچ شامل ہیں جبکہ سے لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی شہید، لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر شہید کو ستارہ بسالت عطا کیا گیا۔
میجر بابر خان شہید، میجر عامر عزیز شہید، میجر رمیض امتیاز ،میجر علی رضا شاہ شہید، کیپٹن جہانگیر شہید، کیپٹن عامر احمد بدر شہید کو تمغہ بسالت کے اعزازات دیئے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد شہید، صوبیدار قیصر رحیم، صوبیدار عابداللہ شہید بھی تمغہ بسالت حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  دیربالا میں تیز بارش نے تیزی سے آتی گرمی روک دی