182ملازمین فارغ

پشاور:پراجیکٹ ختم ہونے پر محکمہ سماجی بہبود کے 182ملازمین فارغ کردیئے گئے

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے پراجیکٹ ختم ہونے پر محکمہ سماجی بہبود کے 182 ملازمین کو فارغ کر دیاگیا۔
محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے اے ڈی پی پراجیکٹ کے ملازمین کو فارغ کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
فارغ کئے جانے والے ملازمین کی خدمات 5 سال قبل منشیات بحالی مراکز پراجیکٹ کیلئے حاصل کی گئی تھیں۔
محکمہ سماجی بہبود نے بحالی مراکز کیلئے 182 ملازمین کی پراجیکٹ میں 2 بار توسیع بھی کی تھی، بحالی مراکز پراجیکٹ کے لئے بھرتی 182 ملازمین کا دورانیہ 30 جون کو ختم ہوجائے گا۔

مزید پڑھیں:  پارا چنار :مضر صحت کھانا کھانے سے 150سے زائد افراد کی حالت غیر