ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے عید الفطر سے قبل ملک میں بارشوں اور پہاڑوں پر ژالہ باری اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 25سے 27مارچ کے دوران بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے جبکہ پہاڑوں پر ژالہ باری اور برفباری کی بھی توقع ہے ۔
پیش گوئی کے مطابق بونیر، دیر، مالاکنڈ، صوابی، چارسدہ، ایبٹ آباد اور پشاور میں 25 سے 27 کے دوران بارش کا امکان ہے ۔
25 سے 26 مارچ کے دوران کرک، لکی مروت، وزیرستان اور ڈی آئی خان میں بھی بارش کا امکان ہے، اس دوران ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری بھی ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 25 سے 27 کے دوران اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، مری، گلیات میں بارش اور برفباری کا امکان ہے، وسطی پنجاب میں بھی مختلف شہروں میں اسی دوران بارشوں کا امکان ہے۔
سندھ میں 25 اور 26 مارچ کے دوران گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ کوئٹہ، زیارت، ژوب، موسی خیل، چمن اور مستونگ سمیت مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آندھی اور ژالہ بارش کے باعث کھمبوں سولر پینل کو نقصان کا خطرہ ہے، درمیانی سے شدید باعث بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔
