نظر بندی قانون معطل ہونے کا کیس

لاہور ہائیکورٹ :نظر بندی قانون معطل ہونے کا مرکزی کیس سماعت کیلئے مقرر

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ میں نظر بندی قانون معطل ہونے کا مرکزی کیس سماعت کے لئے مقرر کرلیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے نظر بندی قانون معطل ہونے سے متعلق پنجاب حکومت کی کیس کی جلد سماعت کے لیے درخواست منظور کرلی۔
عدالت عالیہ نے 27مارچ کو مرکزی کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے پنجاب حکومت کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔
وکیل پنجاب حکومت نے موقف اپنایا کہ عدالت نے زینب عمیر اور دیگر کی درخواست پر نظر بندی قانون کا سیکشن معطل کر رکھا ہے، استدعا ہے کیس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  عمرکوٹ حلقہ 213 کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کی صبا تالپور کامیاب