ویب ڈیسک: مسجد الحرام کی تیسری توسیع کے دوران ایک اہم سنگ میل عبور ،نئے تیار کردہ ایمرجنسی ہیلی پیڈ پر پہلی بار ایئر ایمبولینس نے کامیابی کے ساتھ لینڈنگ کی۔
جدید ہیلی پیڈ خصوصی طور پر ایئر ایمبولینس سروس کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی طبی ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو تیزی سے قریبی اسپتالوں تک منتقل کیا جا سکے۔
اقدام سعودی عرب کی جانب سے زائرین کو فوری اور مثر طبی امداد فراہم کرنے کی غرض سے کیا گیا ہے، خاص طور پر ہنگامی حالات میں جب فوری طبی منتقلی کی ضرورت ہوتی ہے۔
سعودی وزارت صحت اور دیگر متعلقہ اداروں نے اس آزمائشی عمل کی نگرانی کی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ایئر ایمبولینس سروس عالمی معیار کے مطابق کام کرے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں اپنی خدمات فراہم کر سکے۔
اقدام کا مقصد نہ صرف مسجد الحرام میں آنے والے لاکھوں زائرین کی صحت و حفاظت کو یقینی بنانا ہے، بلکہ سعودی عرب کی طبی سہولتوں کو مزید بہتر اور مثر بنانا بھی ہے۔
