ویب ڈیسک:ایف سی حکام نے آہنی باڑ پھاڑ کر غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے والے 50 افغان بچوں کو افغان حکام کے حوالے کردیا۔
ایف سی ذرائع کے مطابق طورخم سرحدی گزرگاہ کے قریب آہنی باڑ کو پھاڑ کر پاکستان میں داخل ہونے والے 50افغان بچوں اور بچیوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا تھا ۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ قبائلی عمائدین کی استدعا پر ڈی پورٹ کرکے ان بچوں کو طورخم سرحد پر افغان حکام کے حوالے کردیا گیا ہے
۔ایف سی ذرائع کے مطابق افغان بچے طورخم کے راستے غیر ملکی اشیا کی اسمگلنگ کرتے ہیں۔
مزید برآں ایف سی حکام نے افغان حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو آہنی باڑ توڑ کر پاکستان داخل ہونے سے روک دی۔
