ویب ڈیسک: کینیڈا کے نومنتخب وزیرِاعظم مارک کارنی کی جانب سے ملک میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان کر دیاگیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو کینیڈا کے نئے وزیرِاعظم مارک کارنی نے 28اپریل کو ملک میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان کیا، تاکہ اپنی حکومت کو مضبوط مینڈیٹ فراہم کیا جا سکے۔
وزیر اعظم مارک کارنی نے کہا کہ میں نے گورنر جنرل سے درخواست کی ہے کہ پارلیمنٹ کو تحلیل کریں اور 28اپریل کے انتخابات کا اعلان کریں۔
کینیڈین وزیراعظم نے متوسط طبقے کے ٹیکس میں کٹوتی کی تجویز دی اور کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ ہمیں توڑناچاہتے ہیں تاکہ وہ ہم پرحکمرانی کرسکیں، ٹرمپ کے غیر منصفانہ ٹیرف اور تجارتی اقدامات کی وجہ سے ہم بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ 14 مارچ کو کینیڈا کی حکمران جماعت لبرل پارٹی کے رہنما مارک کارنی نے ملک کے 24ویں وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔
