پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتوں

26نومبر احتجاج :پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتوں میں توسیع منظور

ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26نومبر احتجاج کیسز میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتوں میں 5مئی تک توسیع کی منظوری دے دی ۔
انسداد دہشت گردی کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے متعدد رہنمائوں کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کی ۔
پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی، شیر افضل مروت، عبدالقیوم نیازی، رئوف حسن، مشعال یوسفزئی، نادیہ خٹک، فلک ناز چترالی عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت کی جانب سے شعیب شاہین، علی بخاری، عمیر نیازی، تیمور جھگڑا، علی زمان، عبدالطیف و دیگر کی ضمانتوں میں توسیع کر دی گئی ۔
اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل، عالیہ حمزہ اور کنول شوزب کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی گئیں۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ضمانت کی جتنی درخواستیں آچکی ہیں سب کو اکٹھا سنا جائے گا، اس کے ساتھ ہی عدالت نے تمام پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتوں میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 5 مئی تک ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں:  سپیکرخیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم کیخلاف کرپشن الزامات کی ابتدائی تحقیقات مکمل