ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 5مئی تک توسیع کر دی۔
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں بشری بی بی کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے درج مقدمات کی سماعت ہوئی جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
نسدادِ دہشت گردی عدالت میں بشری بی بی کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے، بشری بی بی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی کی گئی۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع کر دی۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ، سیکرٹریٹ، ترنول، رمنا، مارگلہ اور کراچی کمپنی میں مقدمات درج ہیں۔
