عمران خان کوئی معافی نہیں

عمران خان کوئی معافی نہیں مانگیں گے ،سلمان اکرم راجا

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران کان کوئی معافی نہیں مانگیں گے اس کا کوئی امکان نہیں ۔
اسلام آبادہائی کورٹ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا عمران خان کے معافی مانگنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا، یہ ناممکن ہے کہ بانی پی ٹی آئی کوئی معافی نہیں مانگیں گے۔
سلمان اکرم راجہ نے واضح کیا کہ اگر کوئی سمجھتا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان معافی مانگیں گے تو اس کا کوئی امکان نہیں ہے۔
انہوں نے کاہ کہ عمران خان سے ملاقات کا معاملہ باہمی رضا مندی سے آج طے ہو گیا، طے پایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے جو حقوق ہیں ان کو دیے جائیں گے، شرط یہ لگی ہے ملاقات کرنے والے جیل سے باہر آکر گفتگو نہیں کریں گے۔
سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہا گیا کہ باہر آکر سیاسی گفتگو نہیں کریں گے تو ہم نے کہا ٹھیک ہے، انہوں نے کہا گفتگو سے امن و امان کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، گفتگو پر قدغن تو کسی انسان پر نہیں لگ سکتی، ارکان پارلیمنٹ ہیں جہاں انہوں نے اپنا نکتہ نظر پیش کرنا ہوگا وہ کر دیں گے، گفتگو کرنے پر پابندی صرف رفقا کے حوالے سے لگی ہے۔
سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کا کہنا تھا عمران خان کے معافی مانگنے پر سوال ہی نہیں بنتا، یہ ناممکن ہے، بانی پی ٹی آئی کوئی معافی نہیں مانگیں گے، کوئی سمجھتا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان معافی مانگیں گے تو اس کا کوئی امکان نہیں ہے۔
سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا اپوزیشن جماعتوں سے گفتگو اچھی چل رہی ہے، سب کے ساتھ مشاورت سے چلیں گے، جے یو آئی اور سندھ کی جماعتوں سمیت ہر جگہ ہم آگے بڑھ رہے ہیں۔
سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کا کہنا تھا 23مارچ خوشی کا دن تھا، گھروں پر چھاپے مارے گئے، 23 مارچ کو لاہور میں تو کیک تک نہیں کاٹنے دیا گیا، میں تقریب میں موجود تھا وہاں پولیس آئی، سانڈ سسٹم بند کر دیا، یہ صرف آئین کی پامالی نہیں بلکہ شرافت کی بھی پامالی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو اعلیٰ فوجی اعزازات سے نواز دیا گیا