پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس میں 2000زائد پوائنٹس کی کمی

ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی رہی اور 100انڈیکس 2000سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بند ہوا۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز آج دن کے آغاز سے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں مندی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 439 پوائنٹس پر بند ہوا۔
آج 100انڈیکس 2540 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں 31 کروڑ شیئرز کے سودے 20.95 ارب روپے میں طے ہوئے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 216 ارب روپے کم ہوکر 14182 ارب روپے رہی۔
یاد رہے کہ 20 مارچ کو 100 انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 19 ہزار 421 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچا تھا، حصص بازار میں 66 کروڑ شیئرز کے سودے 38 ارب روپے میں طے ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:  بجلی واجبات کی ادائیگی: سرکاری و نیم سرکاری محکموں کو نوٹسز جاری