تمیم اقبال کو دوران میچ دل کا دورہ

بنگلادیشی کرکٹر تمیم اقبال کو دوران میچ دل کا دورہ، ہسپتال منتقل

ویب ڈیسک: بنگلا دیش کے سابق ٹیسٹ کرکٹر تمیم اقبال کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ڈھاکا پریمئیر لیگ کے میچ میں تمیم اقبال کو دوران فیلڈنگ سینے میں تکلیف ہوئی تھی جس کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
اطلاعات ہیں کہ ہسپتال میں طبی معائنے اور مختلف ٹیسٹ کرنے کے بعد تمیم اقبال کی انجیو پلاسٹی کر دی گئی ہے اور انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور : بی آر ٹی کے تین روٹس پر سروس کے اوقات کار میں توسیع کردی گئی