جنرل عاصم منیر کی والدہ بقضائے

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ بقضائے الہٰی وفات پا گئیں

ویب ڈیسک: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ بقضائے الہٰی وفات پا گئیں، انا للہ وانا الیہ راجعون، اللّٰہ باری تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے،آمین۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ بقضائے الہٰی وفات پا گئیں، ان کے انتقال پر وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، سپیکر سردار ایاز صادق اور جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر نے تعزیت کی، اور گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اس موقع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے مرحومہ کے لئے بلندی درجات کی دعا کی۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کی والدہ کے انتقال کا سن کر دکھ ہوا، اللہ تعالیٰ انہیں صبر عطا فرمائے، دکھ کی اس گھڑی میں آرمی چیف کے ساتھ ہیں۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کی، انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کی والدہ کے انتقال کا سن کر دلی دکھ اور افسوس ہوا۔
سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے آرمی چیف کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ماں جیسی شفیق اور پیار کرنے والی ذات کی رحلت یقیناً بڑا صدمہ ہے، ماں کا کوئی نعم البدل نہیں، اللہ تعالیٰ جنرل عاصم منیر کی فیملی کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں بارش و ژالہ باری،آسمانی بجلی گرنے سے8افراد زخمی