ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور کے وسطی علاقے ہشتنگری کی حدود میں ہونے والی بینک وین ڈکیتی میں ملوث ملزمان چند گھنٹوں میں گرفتار کر لئے گئے۔
آف پنجاب کی وین کیش میں کروڑوں کی ڈکیتی میں ملوث ملزمان میں وین کا ڈرائیور بھی ملوث نکلا، جس نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر تقریبا ایک ماہ سے بینک آف پنجاب کی کیش وین لوٹنے کا منصوبہ بنا رکھا تھا، جبکہ اپنے منصوبے کو تکمیل تک پہنچانے کیلئے ملزمان نے پانچ اور پندرہ رمضان ٓکر جگہ کا معائنہ بھی کیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ملزمان نے گلی میں کھڑی بینک آف پنجاب کی وین کیش کو اسلحہ کی نوک پر لوٹ کر تین کروڑ سے زائد رقم چھین لی ، اور موقع سے فرار ہو گئے، جبکہ وین کیش میں موجود سکیورٹی گارڈ سے پستول بھی چھین کر لے گئے۔
اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی آپریشنز مسعوداحمد، ایس ایس پی انوسٹی گیشن نورجمال سمیت دیگر پولیس تفتیشی افسران نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا دورہ کیا، اور جائے وقوعہ سمیت سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کی۔ اس دوران وین ڈرائیور اور وین کیشیر کو ہشتنگری تھانے منتقل کیا گیا۔
پولیس افسران نے ابتدائی طور پر وین ڈرائیور اور کیشیئر سے اصل حقائق جاننے کی خاطر تفتیش کی گئی، وین ڈرائیور فضل وہاب منصف سے متضاد بیانات کی بدولت مزید تفتیش کا فیصلہ کیا گیا، اس دوران ہونے والی ابتدائی تفتیش میں اصل حقائق کھل کر سامنے آ گئے، اور واقعہ میں ملوث ہونے سمیت گروہ میں شامل دیگر ملزمان کی نشاندہی بھی کر دی۔
بعد ازاں پولیس ٹیم نے ابتدائی تفتیش کی روشنی میں تمام ملزمان عمرخان ولد بخمل خان، فرید خان ولد اسماعیل اور فیہم ولد اختر منیر ساکنان تہکال کو گرفتار کرلیا، جبکہ ملزنان کے قبضے سے تین کروڑ، 49 لاکھ 33 ہزار روپے بھی برآمد کرلئے گئے، جبکہ واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی کیری ڈبہ، دو عدد موٹرسائیکل، تین عدد پستول بھی ملزمان سے برآمد کر لی گئیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ تمام ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے، جبکہ ان سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد پولیس نے مختلف علاقوں سے کارروائیاں کرتے ہوئے پہلے تین ملزمان گرفتار کئے، جبکہ دیگر ملزمان کو بھی فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا. یاد رہے کہ یہ کارروائی ایس ایس پی آپریشنز مسعود بنگش کی قیادت میں ورسک روڈ کباپیان کے علاقے میں ہوئی، جس میں بینک گاڑی لوٹنے والے 3ملزمان گرفتار کر کے ان سے ڈھائی کروڑ روپے برامد کر لئے گئے ہیں.
