ٹانک میں پیٹرولیم پمپس بند رکھنے

بڑھتی چوری وڈکیتی، ٹانک میں پیٹرولیم پمپس بند رکھنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: بڑھتی چوری وڈکیتی کیخلاف ضلع ٹانک میں پیٹرولیم پمپس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں آج ضلع بھر میں پیٹرول پمپ بند رکھے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں نے پیڑول پمپ کے مالک سے 22 لاکھ روپے چھیننے کے خلاف ضلع بھر کے تمام پیٹرول پمپ بند کر دیئے۔ یہ فیصلہ پیٹرولیم ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر صدام حسین نے ہنگامی اجلاس میں کیا۔
اس حوالے سے ہونے والے اجلاس میں ضلع بھر کے تمام پیٹرول کے مالکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ جب تک پولیس چوروں کو نہ پکڑے گی اور رقم برامد نہیں کی جائے گی تب تک تمام پمپس بند ہوں گے۔
یاد رہے کہ ڈکیتی وارداتوں کیخلاف ضلع ٹانک میں پیٹرولیم پمپس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس سے شہری اور ڈرائیورز شدید مشکلات سے دو چار ہیں۔

مزید پڑھیں:  گیس سے بجلی پیدا کرنیوالی صنعتوں سے کیپٹو پاور لیوی کی وصولی روکنے کا حکم