ویب ڈیسک: شب قدر کے حوالے سے مسجدالحرام اور مسجد نبویﷺ میں خصوصی عبادات کا اہتمام، 25 لاکھ سے زائد افراد کی شرکت، تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی.
تفصیلات کے مطابق شب قدر کے حوالے سے مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میںخصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ ماہ رمضان کے آخری عشرے کی 25 ویں شب کے موقع پر 25 لاکھ سے زائد نمازیوں نے ان خصوصی مقدس مقامات پر عبادات اور نوافل ادا کیے۔
مسجدالحرام اور مسجد نبویﷺکی چھتوں، صحن اور ارد گردشاہراہوں، کلاک ٹاور میں نمازیوں کا بھرپور رش دیکھا گیا، طواف وعمرہ کے بعد نماز تراویح، قیام اللیل اور اجتماعی دعاؤں کے لیے نمازیوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، زائرین کے تحفظ کے لیے 20 ہزار پبلک سکیورٹی فورس کے اہلکار مصروف عمل رہے، تاکہ انہیں کسی قسم کی کوئی مشکل صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے.
فورس نے ہجوم کو کنٹرول و منظم کرنے کے لیے راہداری کی بھی نگرانی کی، اور اس کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی، نقل وحرکت کو یقینی بنانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی اور مواصلاتی نظام کا استعمال کیا گیا۔ یاد رہے کہ ماہ رمضان کی آخری طاق راتوں میںخصوصی عبادات کا اہتمام کیا جاتا ہے.
یاد رہے کہ شب قدر کے حوالے سے مسجدالحرام اور مسجد نبویﷺ میں خصوصی عبادات کا اہتمام، 25 لاکھ سے زائد افراد کی شرکت، تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی.
