عیدالفطر کا رنگ مہنگائی کے ہاتھوں

کاٹلنگ، عیدالفطر کا رنگ مہنگائی کے ہاتھوں پھیکا پڑ گیا

ویب ڈیسک: ضلع مردان کے علاقے کاٹلنگ میں عیدالفطر کا رنگ مہنگائی کے ہاتھوں پھیکا پڑ گیا، عیدالفطر قریب آتے ہی بازاروں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا، تاہم مہنگائی کے باعث زیادہ تر لوگ خالی ہاتھ واپس لوٹنے پر مجبور ہیں۔
دکاندران اور شہریوں سمیت سب نے ان حالات پر افسوس کا اظہار کیا ہے، اور اسے لوگوں کے ساتھ زیادتے قرار دیا گیا ہے۔ اس موقع پر شہریوں نے بھی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مہنگائی کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے.
دکانداروں نے کہا ہے کہ بازاروں میں چہل پہل تو ہے لیکن لوگوں کی قوتِ خرید جواب دے گئی ہے، عیدالفطر کا رنگ مہنگائی کے ہاتھوں پھیکا پڑ گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگ سودا سلف کیلئے آتے ضرور ہیں لیکن مہنگائی نے ان خریداروں کو مایوس کر دیا، عید کی خوشیوں پر مہنگائی کا سایہ پڑ گیا، جس سے سارا مزہ خراب ہو گیا۔

مزید پڑھیں:  ضلع کرم میں فائرنگ واقعہ کے باعث تین افراد جاں بحق