ویب ڈیسک: کینیڈا کے حساس اداروں کی جانب سے کینیڈین انتخابات میں بھارتی مداخلت کا خدشہ ظاہر کیا جانے لگا ہے، اور اس سلسلے میں وارننگ جاری کر دی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر وینیسالائیڈ کینیڈین سکیورٹی انٹیلی جنس سروس نے اس حوالے سے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ بھارتی حکومت کینیڈین کمیونیٹیز اور جمہوری عمل میں مداخلت کا ارادہ اور صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مخالف عناصر انتخابات میں مداخلت کے لیے مصنوعی ذہانت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، جبکہ امکان ہے کہ چین بھی انتخابات میں مداخلت کے لیے اےآئی ٹولز کا استعمال کرے گا۔
یاد رہے کینیڈا میں عام انتخابات 28 اپریل کو ہوں گے۔ اس سلسلے میں تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، تاہم اس دوران کینیڈین حساس اداروں نے عام انتخابات میں بھارتی مداخلت کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ کینیڈا کے حساس اداروں کی جانب سے وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔
