امریکی خفیہ منصوبہ غلطی سے صحافی

یمن جنگ سے متعلق امریکی خفیہ منصوبہ غلطی سے صحافی کو مل گیا

ویب ڈیسک: یمن جنگ سے متعلق امریکی خفیہ منصوبہ غلطی سے صحافی کو مل گیا، ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ٹاپ سیکریٹ منصوبہ غلطی سے امریکی جریدے کے سینیئر صحافی کو بھیج دیا گیا۔
امریکی جریدے کے ایڈیٹر ان چیف جیفری گولڈبرگ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دنیا کو تو یمن پر امریکی بمباری کا 15 مارچ کو امریکا کے ایسٹرن ٹائم 2 بجے دوپہر معلوم ہوا تاہم انہیں یہ اطلاع 2 گھنٹے پہلے ہی مل گئی تھی۔
امریکی صحافی کا کہنا تھا کہ اس کی وجہ یہ تھی کہ وزیردفاع پیٹ ہیگسیتھ نے 11 بج کر 44 منٹ پر مجھے بھی جنگ کا تمام ترمنصوبہ ٹیکسٹ پیغام میں غلطی سے بھیج دیا تھا، اس منصوبے میں ہتھیاروں کی نوعیت، اہداف اور حملے کا وقت بھی درج تھا۔
جیفری گولڈبرگ کے مطابق 11 مارچ کو انہیں میسیجنگ سروس سے متعلق سگنل ایپلی کیشن پر مائیکل والز نامی شخص کی جانب سے کنکشن کی ریکویسٹ ملی، مائیکل والز صدرٹرمپ کے قومی سلامتی مشیر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس رابطے پر میں سمجھا کہ شاید کوئی مجھے پھانسنے کیلئے والز کا بہروپ اختیار کیے ہوئے ہے، تاہم درخواست اس امید سے قبول کرلی کہ شاید اصل صدارتی مشیر ان سے یوکرین، ایران یا کسی اور اہم معاملے پر چیٹ کریں گے، لیکن اس کے ساتھ ہی یہ معلومات مجھے مل گئیں۔

مزید پڑھیں:  امریکہ نے ایرانی تیل درآمد کرنے والی کمپنیوں پر پابندیاں لگا دیں