ہر ہفتے 5یرغمالی رہا کئے جائیںگے

ہر ہفتے 5یرغمالی رہا کئے جائیںگے، غزہ جنگ بندی کا نیا منصوبہ پیش

ویب ڈیسک: مصر کی جانب سے ایک بار پھر حماس اور اسرائیل کے مابین جنگ بندی کیلئے کوشاں ہو گیا، مصر کی جانب سے پیش کردہ غزہ جنگ بندی نیا منصوبے کے مطابق ہر ہفتے 5یرغمالی رہا کئے جائیںگے۔
ذرائع کے مطابق مصر کی یہ تجویز گزشتہ ہفتے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر دوبارہ فضائی اور زمینی حملے شروع کرنے کے بعد سامنے آئی، پیش کردہ نئی تجاویز کے تحت حماس ہر ہفتے 5یرغمالی رہا کرے گا اور پہلے ہفتے کے بعد اسرائیل جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر عمل کرے گا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس پیشکش کو امریکا اور حماس نے تو قبول کر لیا ہے تاہم اسرائیل کی جانب سے اس پر تاحال کوئی ردعمل نہیں آیا۔ حماس کی جانب سے براہ راست اس تجویز کی تصدیق نہیں کی گئی لیکن ذرائع نے بتایا ہے کہ مذاکرات کاروں کے ساتھ کئی تجاویز پر بات چیت جاری ہے، تاکہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر متفقہ بنیادوں پر عملدرآمد کیا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق نئی تجاویز میں اسرائیل کے مکمل انخلا کے لیے بھی ایک ٹائم لائن دی گئی ہے جس کی ضمانت امریکا کی جانب سے دی جائے گی اور یہ معاہدہ یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے طے پائے گا۔

مزید پڑھیں:  بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کا ریلیف آئی ایم ایف کی رضامندی سے مشروط