جعفر ایکسپریس واقعے میں معاملہ ناراض

جعفر ایکسپریس واقعے میں معاملہ ناراض بلوچوں کا نہیں، خرم دستگیر

ویب ڈیسک: مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس واقعے میں معاملہ ناراض بلوچوں کا نہیں، دہشتگردی کا ہے، اسی لئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے بلوچستان میں مذاکرات کرنے کی کوشش کی رائے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر لیگی رہنما خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس واقعے میں معاملہ ناراض بلوچوں کا نہیں بلکہ دہشتگردی کا ہے، اس سلسلے میں عسکری اپروچ ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر اس حوالے سے مذاکرات کرنے ہیں تو اس معاملے پر مشاورت جاری ہے، نواز شریف نے بلوچستان میں مذاکرات کرنے کی کوشش کی رائے پہلے ہی دے رکھی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان میں بغیر ویزے کے اب کوئی نہیں رہے گا ، طلال چوہدری