ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے ضلع وزیرستان میں کنویں سے تیل و گیس کی پیداوار شروع ہو گئی ہے، جس سے اس علاقے میں کاروبار کے وسیع مواقع موجود ہونے کی نشاندہی ہوتی ہے۔
اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ شیوا نامی کنویں سے یومیہ 26 ملین میٹر سٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس سسٹم میں شامل ہو گئی ہے، جبکہ کنویں سے یومیہ 244 بیرل خام تیل بھی حاصل ہونے لگا ہے۔ تیل و گیس کی پیداوار کو سوئی ناردرن کے سسٹم سے بھی منسلک کر دیا گیا ہے۔
کنویں میں ماڑی انرجیز 55 فیصد، او جی ڈی سی 35 فیصد اور اورینٹ پیٹرولیم 10 فیصد کی حصہ دار ہے۔ یاد رہے کہ وزیرستان میں کنویں سے تیل و گیس کی پیداوار شروع ہو گئی ہے، جس سے اس علاقے میں کاروبار کے وسیع مواقع موجود ہونے کی نشاندہی ہوتی ہے۔
