جسٹس ریٹائرڈ شوکت صدیقی

جسٹس ریٹائرڈ شوکت صدیقی کا سرکاری عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی)کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق چیئرمین این آئی آر سی نے ایگریمنٹ منسوخی کے لیے صدر مملکت کو بذریعہ سیکریٹری وزارت اوورسیز پاکستانیز نوٹس بھجوا دیا۔
جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ بدقسمتی سے کچھ حالات کے پیش نظر اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھا سکتا۔
وفاقی کابینہ نے 2024 میں جسٹس ریٹائرڈ شوکت صدیقی کی 3 سال کی مدت کے لیے بطور چیئرمین این آئی ار سی منظوری دی تھی۔
این آئی آر سی 1972 میں انڈسٹریل ریلیشن آرڈیننس 1969 میں ترمیم کے ذریعے قائم کیا گیا تھا، جس کو انڈسٹری کے ٹریڈ یونین اور قومی سطح کے ٹریڈ یونین اور فیڈریشنز کے رجسٹریشن کے مسائل حل کرنے کا اختیار دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  قومی خزانے کو 55 کھرب روپے نقصان کا انکشاف، بےروزگاری بڑھنےکاخدشہ