بجلی سستی ہونے کا امکان

بجلی سستی ہونے کا امکان ،نیپرا میں درخواست دائر

ویب ڈیسک: صارفین کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی ہونے کا امکان ہے اس سلسلے میں نیپرا میں درخواست دائر کردی گئی۔
سی پی پی اے نے فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی فی یونٹ 30پیسے سستی کرنے کی درخواست دائر کردی جس پر نیپرا اتھارٹی کل سماعت کرے گی ۔
درخواست کے مطابق فروری میں 6 ارب 49 کروڑ 50 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جبکہ بجلی کمپنیوں کو 6 ارب 66 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔
بجلی کی فی یونٹ لاگت 8روپے 22 پیسے فی یونٹ تھی جبکہ فروری کے لیے بجلی کی ریفرنس لاگت 8 روپے 52 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔
فروری میں پانی سے 27.12، مقامی کوئلے سے 15.02 فیصد، درآمدی کوئلے سے 1.56 فیصد اور گیس سے 10.32 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

مزید پڑھیں:  مقامی حکومتوں کے کاروباری قواعد میں بڑی اور اہم ترامیم، چیئرمین بااختیار